ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میچ فکسنگ الزامات ،تین رکنی کمیٹی کل شعیب ملک سمیت مزید 4کرکٹرز کے بیانات قلمبند کریگی

اتوار 23 فروری 2014 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر قائم پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی کل ( پیر)شعیب ملک سمیت مزید 4کرکٹرز کے بیانات قلمبند کرے گی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اسکی رپورٹ بورڈ کو پیش کریگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی، سرفراز نواز اور دیگر نے حال ہی میں ہونیوالے قومی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفنز کا میچ فکسڈ ہونے کا الزام لگایا تھا۔

پی سی بی کی طرف سے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے علی نقوی ،کرنل (ر) وسیم اورشفیق پاپاپر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے عمران نذیر ،بلاول بھٹی کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں جبکہ کل بروز پیر کو شعیب ملک سمیت دیگر چار کرکٹرز کے بیانات قلمبند کئے جائینگے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے پورے میچ کی ویڈیو کا بھی بغور جائزہ لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے پر کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ بورڈ حکام کو پیش کر دیگی

وقت اشاعت : 23/02/2014 - 13:03:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :