ایشیا کپ کھیلنے والی تمام ٹیمیں یکساں ہیں،مصباح الحق

اتوار 23 فروری 2014 13:09

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے دفاع کیلئے بھرپورتیاری کے ساتھ آئے ہیں،جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلنے کا بہت فائدہ ہوا ہے ،ڈھاکا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں،اب صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ کھیلنے والی تمام ٹیمیں یکساں ہیں، بنگلادیش کو ہوم گراوٴنڈ پرآسان حریف نہیں لیا جاسکتا، جبکہ بھارت کی ٹیم دھونی کی غیر موجود گی میں بھی کمزور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آیا،شائقین مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2014 - 13:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :