شکیب الحسن پی ایس ایل میں جلوہ گر نہیں ہو سکیں گے

ملتان سلطانز نے محمود اللہ کی جگہ معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، ڈرافٹ میں شامل نہ ہونے کے سبب مخالفت سامنے آ گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 نومبر 2020 14:08

شکیب الحسن پی ایس ایل میں جلوہ گر نہیں ہو سکیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2020ء )  پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن سے معاہدہ کرنے میں ناکام رہی کیوں کہ دیگر فرنچائزز نے ان کی شمولیت پر اعتراض کیا تھا ،ملتان سلطانز کو محموداللہ ریاض کی خدمات سے محروم ہونا پڑا تھا ۔ بنگلہ دیش سے روانگی سے قبل محمود اللہ کا ہونیوالا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں پی ایس ایل پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر شکیب الحق پر 2 سال ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کردی تھی جس میں ایک سال کی معطلی کی سزا بھی شامل تھی ، شعیب الحق نے اپنے خلاف تین الزامات قبول کرلیے تھے۔

آل راؤنڈر کو اپنی سزا پوری کرنے کے بعد 29 اکتوبر 2020ء سے بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل گئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چونکہ شکیب الحق پی ایس ایل کے ڈرافٹ کا حصہ نہیں تھے اس لیے دیگر فرنچائزز نے ان کی ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شمولیت کی مخالفت کی، سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی بھی اصل ڈرافٹ کا حصہ نہیں تھے لیکن چونکہ وہ کسی بھی ٹیم کے ساتھ معاہدے کے لیے دستیاب تھے اس لیے پشاور زلمی نے ان سے معاہدہ کرلیا۔

اس سے قبل آسٹریلین بگ بیش لیگ کی فرنچائزز نے بھی شکیب الحسن سے معاہدے کی کوشش کی تھی تاہم کرکٹ آسٹریلیا کے انٹیگریٹی افسر نے فرنچائزز کو روک دیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شکیب الحسن کی سزا مکمل ہونے کے باعث انٹیگریٹی کی وجہ سے شکیب کے کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے 33 سالہ آل راؤنڈر اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلے کے بقیہ 4 میچز14 ، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 10/11/2020 - 14:08:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :