آسٹریلین کھلاڑی 152 سال پرانی جرسی پہنیں گے

بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان ٹیم کے کھلاڑی 1868ء کی جرسی زیب تن کریںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 نومبر 2020 14:02

آسٹریلین کھلاڑی 152 سال پرانی جرسی پہنیں گے
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 نومبر 2020ء ) کرکٹ آسٹریلیا کے اعلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کیخلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں مردوں کی ٹیم کو دیسی جرسی پہنائے گی۔ یہ شرٹ 1868ء میں پہلی بار آسٹریلین ٹیم نے بیرون ملک دورے میں زیب تن کی۔ 1868ء میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے برطانیہ تک تین ماہ کا سفر طے کیا تھا اور اس ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 47 میچز کھیلے تھے ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹ کیا کہ ’’بچولہ اور گوبی گوبی کی سلی شرٹ 1868ء کرکٹ ٹیم کی کہانی سنانے کو جاری رکھے ہوئے ہے‘‘۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین سیریز میں 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جب کہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹونٹی میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر، تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری اور چوتھا ٹیسٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچز اور سفری پلان حکومتی ہدایات اور پابندیوں سے مشروط ہے۔ 26 دسمبر کو ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 25 ہزار شائقین کو میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں آنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں 23 ہزار شائقین کو داخلے کی اجازت مل گئی جب کہ برسبین میں 30 ہزار اور ایڈیلیڈ اوول میں 27 ہزار شائقین آ سکیں گے۔
وقت اشاعت : 12/11/2020 - 14:02:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :