قومی جونیئر والی بال چمپئن شپ 7 اپریل سے کھیلی جائیگی

منگل 25 فروری 2014 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر والی بال چمپئن شپ 7 اپریل سے پشاور میں کھیلی جائیگی اور میزبانی کے فرائض خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن انجام دیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان والی بال فیڈریشن کے نائب صدر میجر (ر) محمد افضل نے بتایا کہ چمپئن شپ میں پاکستان والی بال فیڈریشن سے منسلک ٹیمیں حصہ لیں گی اور یکم جنوری 1995 ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی چمپئن شپ میں حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ قومی جونیئر والی بال چمپئن شپ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جن کو قومی جونیئر ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور اس چمپئن شپ سے ملک میں والی بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر ظفر عباس لک نے چمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دیدی ہے ۔

وقت اشاعت : 25/02/2014 - 16:23:46