ویلیو زیڈ فٹبال ٹورنامنٹ، سن رائز کلب، مقائم کلب اور اسلام آباد کلب نے پری کوارٹر کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 25 فروری 2014 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) فیڈرل فٹ بال کلب کے زیراہتمام جاری واجد زیب سواتی (ویلیو زیڈ) فٹبال ٹورنامنٹ میں سن رائز کلب، المقائم کلب اور اسلام آباد کلب پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ جی سیون فور گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچ میں سن رائز کلب نے اسلام آباد جونیئر اکیڈمی کلب کو ایک کے مقابلے میں تین پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

مقررہ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر رہیں،کھیل کے پہلے ہاف کے 27 ویں منٹ میں ارسلان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 23 ویں منٹ میں سنرائز کلب کے صدام نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا سنرائز کلب نے زاہد اور واثق نے ایک، ایک گول کیاجبکہ اسلام آباد جونیئر اکیڈمی کلب پنلٹی ککس پرکوئی بھی گول نہ کر سکی۔ میچ کمشنر کے فرائض عبدالوحید نے سرانجام دیئے۔ اسلام آباد کلب نے بلتستان کلب کو 3-0 سے اور القائم کلب نے ینگ برادرز کلب کو 1-0 سے شکست دی۔

وقت اشاعت : 25/02/2014 - 16:23:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :