ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا
منگل 25 فروری 2014 21:15
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2014ء) ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 12 رنز سے ہرا دیا۔بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ کے خان صاحب عثمان علی خان اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 296 بنائے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بیٹنگ کے دوران سری لنکا کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب کوسال پریرا 14 رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد لاہیرو تھری مانے اور کمارا سنگا شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 189 رنز پر لے گئے۔ دونوں کے درمیان 161 رنز کی شراکت قائم ہوئی، کمارا سنگا کارا بھی 67 رنز بنا کر عمر گل کا شکار بنے جب کہ لاہیرو تھری مانے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 102 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے