پی ایس ایل 5 کے فائنل میں شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا افسوس رہے گا: ڈیوڈ ویزے

یہ فائنل تاریخی ہوگا، اگر شائقین کو آنے کی اجازت ہوتی تو بہت خوشی ہوتی: آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 نومبر 2020 17:10

پی ایس ایل 5 کے فائنل میں شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا افسوس رہے گا: ڈیوڈ ویزے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 نومبر 2020ء ) لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کا کہنا ہے کہ انہیں پی ایس ایل 5 کے فائنل میں شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا افسوس رہے گا۔ ایک انٹرویو میں ڈیوڈ ویزے کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ یہ فائنل تاریخی ہوگا، اگر شائقین کو آنے کی اجازت ہوتی تو بہت خوشی ہوتی لیکن ہمیں امید ہے کہ ہر لاہوری ہمیں سپورٹ کرے گا اور ہم فائنل میں جان لڑا دیں گے۔

ڈیوڈ ویزے نے پی ایس ایل 5 کے ایلیمنیٹر 2 میں صرف 21 گیندوں پر 48 رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا ۔ڈیوڈ ویزے کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے خلاف آخری اوورز میں ان کی سمت پٹیل کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ قائم ہوگئی تھی ، ملتان کے سپنرز نے اچھی بائولنگ کی لیکن ہم جانتے تھے کہ اگر ہم آخری اوورز تک کریز پر کھڑے رہے تو چوکے ،چھکے مار سکیں گے، ہم خوش قسمت تھے کہ پہلے بلے بازی کا موقع ملا اور کنڈیشنز کو ٹھیک طرح پڑھنے میں کامیاب رہے،یہ کوئی تیز پچ نہیں تھی اس لیے یہاں سلو بالز کا استعمال کرنا ضروری تھا اور لینتھ ٹھیک کرنا بھی ضروری تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلی بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال پی ایس ایل کی ٹرافی ایک نئی ٹیم اٹھائے گی۔
وقت اشاعت : 16/11/2020 - 17:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :