ہندو برادری کی تقریب میں شرکت،شکیب الحسن نےمعافی مانگ لی

بھارت میں ہندو برادری کی تقریب میں شرکت پر بنگلہ دیشی کرکٹر کو دھمکیاں ملی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 نومبر 2020 16:12

ہندو برادری کی تقریب میں شرکت،شکیب الحسن نےمعافی مانگ لی
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 نومبر 2020ء ) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بھارت میں ہندوؤں کی تقریب میں شرکت کے بعد ملنے والی دھمکیوں کے نتیجے میں عوام سے معافی مانگ لی۔ کولکتہ میں ہندوؤں کی ایک تقریب میں 33 سالہ شکیب الحسن کی شرکت کے بعد بنگلہ دیشی سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج ہوا اور شکیب الحسن کے خلاف ٹرینڈز بھی چلے ۔

بنگلہ دیشی علمائے کرام کا کہنا تھا کہ آل رائونڈر کو کسی دوسرے مذہب کی تقریب میں شرکت نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ شکیب الحسن نے آن لائن فورم پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ صرف 2 منٹ کے لیے سٹیج پر گئے تھے اور لوگ یہ سمجھنا شروع ہوگئے ہیں کہ جیسے انہوں نے افتتاح کیا ،باشعور مسلمان ہونے کے ناطے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا اور وہ اپنی قوم سے معذرت خواہ ہیں ،شکیب الحسن کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک باعمل مسلمان ہونے کے ناطے ہمیشہ اپنے مذہبی عقائد پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شکیب الحسن نے اس وقت معافی مانگی جب چند گھنٹے قبل فیس بک لائیو کے دوران ایک شخص نے بنگلہ دیشی کرکٹر پر مذہبی جذبات مجروح کرنیکا الزام لگا کر دھمکی دی تاہم بعد میں معافی مانگ لی ۔ پولیس نے مذکورہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے اور اس چھری کا بھی پتا لگایا جارہا ہے جسے فیس بک لائیو پر دکھا کر دھمکی دی گئی تھی ۔
شکیب الحسن کو دھمکی دینے والے شخص کی تصویر
شکیب الحسن کو دھمکی دینے والے شخص کی تصویر
یاد رہے کہ 2015ء میں شکیب الحسن ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھالنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے تھے۔
وقت اشاعت : 17/11/2020 - 16:12:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :