قومی ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 25 دسمبر سے شروع ہو گی

منگل 17 نومبر 2020 21:59

قومی ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 25 دسمبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) پاکستان ٹین ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 25 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی، پاکستان ٹین ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ٹیم ایونٹ ، انٹریونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 دسمبر کو جبکہ فائنل 30 دسمبر کو کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 17/11/2020 - 21:59:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :