جونیئر ٹینس اکیڈمی میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کرینگے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

جونیئر ٹینس اکیڈمی میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ہمارے کھلاڑی ٹینس کے عالمی مقابلوں میںحصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمیئن شپ 2020ء سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا، افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 17 نومبر 2020 22:41

جونیئر ٹینس اکیڈمی میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کرینگے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ٹینس میں ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے، ہمارے کھلاڑی ٹینس کے عالمی مقابلوں میںحصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے، حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی نے آغاز کیا ہے جس میں 4 سے 12 سال تک کے بچوں کو ماہر کوچز تربیت دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز باغ جناح میں شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمیئن شپ 2020ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے چیمپئین شپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، سابق ڈیوس کپتان رشید ملک و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا کہ جونیئر ٹینس اکیڈمی کے قیام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، نئے ٹیلنٹ کو جدید خطوط پر تربیت دے کر قومی اور عالمی مقابلوں کیلئے تیار کیا جائے گا، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں جونیئر ٹینس اکیڈمی قائم کی گئی جہاں عالمی معیار کا کورٹ اور سہولیات موجود ہیں، نوعمر کھلاڑیوں کو جدید کورٹ میں تربیت دینے سے عالمی سطح کے کھلاڑی تیار ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمیئن شپ 2020ء سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا، چیمپئن شپ میں370سے زائد خواتین و مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںجن میں عالمی سطح کے چار اہم کھلاڑی عقیل خان، شہزاد خان، اوشنا سہیل اور نور ملک بھی شامل ہیں جس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، انہوں نے کہا کہ ٹینس کے فروغ میں سابق ڈیوس کپتان رشید ملک اہم کردار ادا کررہے ہیں اس لئے ان کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئرٹینس اکیڈمی کا نگران مقرر کیا گیا ہے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو پروفیشنل انداز میں تربیت دی جاسکے، باغ جناح پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، کھلاڑیوں کا ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا فائنل 21نومبر کو ہوگا، مینز ڈراز میں 32 ،وومن ڈرا زمیں 16 کھلاڑی شامل ہیںجبکہ64کھلاڑیوں نے کوالیفائینگ رائونڈ کھیلا ہی
وقت اشاعت : 17/11/2020 - 22:41:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :