شاداب خان کو پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی مل گئی

قومی ٹیم سے باہر محمد عامر پاکستان سپر لیگ کی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ،12ویں کھلاڑی فخرزمان پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 نومبر 2020 17:02

شاداب خان کو پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی مل گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 نومبر 2020ء ) پی ایس ایل 5 کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا، شاداب خان کو قیادت کے فرائض سونپے گئے ہیں ۔ پی سی بی کی آزاد جیوری میں معروف کمنٹیٹرز بازید خان ، رمیز راجہ اور عروج ممتاز کے علاوہ پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبر اور پی سی بی کے ڈائریکٹر پرفارمنس ندیم خان بھی شامل تھے۔ ایونٹ کے قوائد و ضوابط کے مطابق 12 رکنی ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں اور ایک ایمرجنگ کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے اور ایک ابھرتے ہوئے زمرے کے کھلاڑی شامل ہیں ، اس سال 5 ٹیموں کے کھلاڑی پی ایس ایل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں لاہور قلندرز کے 6، کراچی کنگز کے 3 جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ایک ،ایک کھلاڑی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹیم میں بابر اعظم (کراچی کنگز)،کرس لین (لاہور قلندرز) ،ایلکس ہیلز (کراچی کنگز)، حیدر علی (پشاور زلمی)، محمد حفیظ (لاہور قلندرز)، شاداب خان (کپتان ، اسلام آباد یونائیٹڈ)، بین ڈنک (وکٹ کیپر ، لاہور قلندرز)، ڈیوڈ ویسا (لاہور قلندرز)، محمد عامر (کراچی کنگز)، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) اور محمد حسنین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) شامل ہیں جب کہ فخر زمان ( لاہور قلندرز) کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹیم میں بابراعظم واحد کھلاڑی ہیں جو 30.45 کی اوسط اور 115.51 سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 335 رنز بنا کر گزشتہ سال کی پی ایس ایل ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔
وقت اشاعت : 18/11/2020 - 17:02:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :