پشاور،دانش اطلس نے قومی سینئر سکواش چمپئن شپ جیت لی

جمعرات 27 فروری 2014 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) دانش اطلس خان نے قومی سینئر سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی‘ گزشتہ روز فائنل پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں دانش اطلس خان اور عامر اطلس خان کے درمیان منعقد ہوا اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائر وائس مارشل رضی نواب مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز ‘صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ‘سیکرٹری جنرل احسان اللہ خان ‘سکواش کوچ اطلس خان ‘محبوب خان‘عبدالرؤف اور دیگر حکام موجود تھے‘فائنل میں پہلے سیٹ میں دانش اطلس خان نے 6-11 سے کامیابی اپنے نام کی ‘دوسرے سیٹ میں عامر اطلس خان نے کم بیک کیا اور گیارہ تین سے کامیابی حاصل کی ‘تیسرے سیٹ میں بھی عامر اطلس خان نے گیارہ نوسے کامیابی سمیٹی ‘چوتھے سیٹ میں دانش اطلس خان نے کم بیک کیا اور چھ گیارہ سے کامیابی اپنے نام کرکے آخری اور فائنل سیٹ کو فیصلہ کن بنا دیا پانچویں اور آخری سیٹ میں دانش اطلس خان نے اپنے بہترین کھیل کو جاری رکھتے ہوئے گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کرلی‘پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائروائس مارشل رضی نواب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں ہمیں بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے کیونکہ اب تک ہماری پاس صرف دو چھوٹے ٹورنامنٹس کی میزبانی ہے‘ جب تک پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلے نہیں ہوں گے اور کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گے انکی رینکنگ بہتر نہیں ہوگی دوسری طرف فیڈریشن کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے اور پی آئی اے کی سپورٹ بھی نہیں ہے جس سے مسائل بڑھ رہے ہیں تاہم کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

وقت اشاعت : 27/02/2014 - 20:33:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :