فاسٹ بائولر سہیل تنویر کرونا وائرس کا شکار

سہیل تنویر سری لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 نومبر 2020 15:48

فاسٹ بائولر سہیل تنویر کرونا وائرس کا شکار
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 نومبر 2020ء ) سری لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے جانے والے قومی فاسٹ بائولر سہیل تنویر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔ 35 سالہ سہیل تنویر کا سری لنکا پہنچنے پر کوویڈ 19 پر ٹیسٹ کیا گیا تھا جہاں انہیں آنے والے ٹی 20 ایونٹ میں کینڈی ٹسکرکی نمائندگی کرنا تھی۔ اس سے قبل کینیڈا کے بلے باز رویندرپال سنگھ میں بھی کرونا وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی اور سہیل تنویر کے ساتھ انہیں بھی ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کینڈی ٹسکرز نے سہیل تنویر کو وہاب ریاض کے متبادل کے طور پر اپنے سکواڈ میں شامل کیا تھا جنھیں دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کے 35 رکنی سکواڈ میں شامل ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔ سہیل تنویر کی ٹورنامنٹ میں شرکت انحصار ان کی صحت یابی پر ہے تاہم خدشہ ہے کہ فاسٹ بائولر ایونٹ کے پہلے دو ہفتوں میں ان ایکشن نہیں ہوسکیں گے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کے پلے آف مرحلے میں فاسٹ بائولر سہیل تنویر ملتان سلطانز کے اہم رکن تھے ۔                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 20/11/2020 - 15:48:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :