اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے

سابق جنوبی افریقی کپتان نے اپنی بیٹی کا نام یانتی ڈیویلیئرز رکھا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 21 نومبر 2020 10:54

اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 نومبر 2020ء ) سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے۔ 36 سالہ سابق جنوبی افریقی کپتان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ اور نومولود بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو نئے مہمان کے آنے کی خوشخبری دی۔ اے بی ڈویلیئرز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی بیٹی کو نعمت قرار دیتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ ان کے ہاں 11 نومبر کو بہت پیاری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اے بی ڈویلیئرز نے اپنی بیٹی کا نام یانتی ڈیویلیئرز رکھا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ نے بھی اسی تصویر اور پیغام کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اے بی ڈویلئرز کے مداحوں نے پوری دنیا سے ان کے انساگرام اکاؤنٹ پر فیملی فوٹو کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ اے بی ڈویلیئرز نے مارچ 2013ء میں اپنی گرل فرینڈ ڈینیئل سے شادی کی تھی ،ان کے ہاں 2015ء اور 2017ء میں 2 بیٹوں کے بعد اب بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔                                                                                                          
وقت اشاعت : 21/11/2020 - 10:54:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :