سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے زیرصدارت اجلاس، کھیلوں کے فروغ پر گفتگو

صوابی میں کھیلوں کے میدان کی تعمیر و ترقی کیلیے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 نومبر 2020 19:44

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے زیرصدارت اجلاس، کھیلوں کے فروغ پر گفتگو
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیارخان خٹک ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد طار ق ِخان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان افظار شریک تھے ۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک اور پراجیکٹ ڈائریکٹرمراد علی مہمند نے سپیکر قومی اسمبلی کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا عمران خان کے ویژن کے مطابق اوروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات مہیاکررہے ہیں ، سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان خود تمام پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کررہے ہیں پراجیکٹ میں اب تک 204 سکیمیں منظور ہوچکے ہیں جس میں سے 150 سکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ،اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

صوابی کے مختلف مقامات پر کھیلوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی سے صوبے میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا۔اسپیکر نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کو صوابی میں کھیلوں کے میدان کی تعمیر و ترقی کیلیے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے پی کے نے کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق لیز پر لی گئی 100 کنال اراضی پر کھیلوں کے لیے سنگ بنیاد کے لیے رکھے جانے والے 7 منصوبوں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات اور صوابی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی کے لیے صوبائی سطح پر تمام تر وسائل کو برویکار لایا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/11/2020 - 19:44:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :