پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب والی بال چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

ہفتہ 21 نومبر 2020 19:44

پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب والی بال چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر کلب والی بال چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی فائنل میں مجیب کلب پیر بالا نے یوتھ کلب لکڑئی کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین الله خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیشد بلوچ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراصوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار چمکنی ، ایڈمن آفیسر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور ارشاد خان ، ملک جہانگیر سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، تفصیلات کے مطابق صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے انٹر کلب والی بال کا فائنل گزشتہ روز یوتھ خلیل گرائونڈ لکڑائی کانیزہ میں منعقد ہوا جس میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد مجیب کلب پیر بالا نے یوتھ کلب لکڑائی کو 25-19,23-25,25-22 اور29-27 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی اس سے قبل سیمی فائنل میں یوتھ کلب نے شاہ رخ کلب کو 3-1 جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مجیب کلب پیر بالا نے بلال کلب کو 25-18,25-20,23-25,27-25 سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 21/11/2020 - 19:44:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :