کورنگی اسپورٹس فیسٹیول ،شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں غازی اسپورٹس شاہ فیصل اور واحد اسپورٹس کورنگی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ نومبر 19:44

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول ،شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں غازی اسپورٹس شاہ فیصل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ عالیہ کورنگی کے اشتراک سے کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020؁ء شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں کھیلے جانے والے شوٹنگ بال کے سیمی فائنل مقابلوں میں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی نے مد مقابل ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب کورنگی کو بیسٹ آف تھری پر مشتمل میچ میں 2-1سے مات دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح ٹیم کے رضوان احمد ،عبداللہ ،محسن علی ،عبدالرحمن ،محمد شمیم اور اُسامہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی اپنے شاندار کھیل کی بدولت مد مقابل یونائٹیڈ اسپورٹس شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی نمبر5کو 3-0سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ،غازی اسپورٹس کے عارف ایڈوکیٹ اور وسیم عباس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فائنل تک رسائی ممکن بنا ئی کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل میں ریفریز کے فرائض سابق قومی شوٹنگ بال پلیئر قمرالسلام پیارے اورپی ڈبلیو ڈی شوٹنگ بال ٹیم کے کوچ اعجاز احمد نے انجام دیئے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/11/2020 - 19:44:03

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments