جنوبی افریقا انڈر19 ورلڈ کپ چمپئن بن گیا

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:04

جنوبی افریقا انڈر19 ورلڈ کپ چمپئن بن گیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء)جنوبی افریقا انڈر 19 ورلڈ کپ کا چمپئن بن گیا۔فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔ دبئی میں پاکستانی کپتان سمیع اسلم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب 72رنز پر سات کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر ظفر گوہر اور عماد بٹ نے 45رنز بناکر کچھ مزاحمت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان انڈر 19 ٹیم 35ویں اوور میں 131 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔عماد بٹ 37رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کاربن بوش نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 132رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو جنوبی افریقا نے 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 42.1اوور میں پورا کرلیا۔ جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ صرف 10 اور دوسری 39 رنز پر گر گئی تھیں لیکن اوپنر مرکرام کی ناٹ آوٴٹ 66رنز کی بدولت جنوبی افریقا نے ہدف چا ر وکٹ پر حاصل کرلیا۔اس طرح جنوبی افریقا انڈر 19 ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا۔

وقت اشاعت : 01/03/2014 - 20:04:54