پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں

اس دورے پر کام کریںگے، دونوں بورڈز ملکر اس حوالے ونڈو نکالنے کیلئے بات چیت کریںگے:وسیم خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 نومبر 2020 11:41

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں ۔ ایک انٹرویومیں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کرکٹ کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں افغانستان کے کرکٹرز کھیلتے رہے ہیں، ان میں ٹی ٹونٹی اور فرسٹ کلاس قائد اعظم ٹرافی کرکٹ شامل ہے، ماضی میں راشد لطیف اور انضمام الحق افغانستان میں کوچنگ کرتے رہے ہیں، اب وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بہت اچھی چیز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیلئے افغانستان کو اٹھانا اور اسے ڈیویلپ کرنا بہت ضروری ہے، اب ہم اس دورے پر کام کریں گے، دونوں بورڈز مل کر اس حوالے ونڈو نکالنے کے لیے بات چیت کریں گے اور ہر ممکن کوشش ہو گی کہ اس سیریز کو ممکن بنایا جائے جیسا کہ سب کو علم ہے کہ پاکستان ٹیم کا اگلا برس بہت مصروف ہے اس کے باوجود ہم افغانستان کے لیے ونڈو نکالنے کی کوشش کریں گے، اگر اگلے برس ونڈو ممکن نہ ہوئی تو 2022ء میں ممکن بنائیں گے اور اس کے لیے ہم فوری کام کا آغاز کر رہے ہیں۔                                                             
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 11:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :