گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، ایاز خان

لیاری، کوئٹہ اور چمن کے بعد سوات ملک کا واحد علاقہ ہے جس میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 23 نومبر 2020 15:52

گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، ایاز خان
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی، ان خیالات کا اظہار سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے ہیڈ کوچ ایاز خان نے گذشتہ روز پہلی سوات اکیڈمی پریمیئر فٹ بال لیگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لیاری، کوئٹہ اور چمن کے بعد سوات ملک کا واحد علاقہ ہے جس میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے کئی جونیئر کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے دوہا پراپرٹی اینڈ بلڈر اسلام آباد کے محمد عبدالمالک کا پہلی سوات اکیڈمی پریمیئر فٹ بال لیگ کو سپانسر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں اور کوششوں کے باعث یہ کھیل سوات میں ترقی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد عبدالمالک کی کوشش ہے کہ ایسے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے مقابوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پہلی سوات اکیڈمی پریمیئر فٹ بال لیگ جاری ہے جس میں چار ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں، جن میں سوات یوتھ وائٹ، سوات یوتھ اورنج، سوات یوتھ بلیو اور سوات یوتھ بیلو شامل ہیں،ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

وقت اشاعت : 23/11/2020 - 15:52:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :