اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی نے دبئی اوپن ٹینس میں ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:22

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا کی جوڑی نے دبئی اوپن ٹینس میں ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا ڈینیئل نیسٹر اور نیناڈ زمونجک سے مقابلہ ہوا جس میں انہوں نے مخالف جوڑی کو 4-6 اور 3-6 سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ اعصام الحق اور روہن بوپنا نے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں ٹی بیڈنارک اور ایل ڈلوہی کو 2-6 اور 0-6 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 01/03/2014 - 22:22:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :