بین الصوبائی جونیئر انڈر 16اتھلیٹکس چمپئن شپ 2020ء پشاور،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اتھلیٹس کے ٹرائلز

ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم میں ہوئے جس میں150سے زائد اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان اولکھ نے ٹرائلز کا معائنہ کیا

پیر 23 نومبر 2020 21:36

بین الصوبائی جونیئر انڈر 16اتھلیٹکس چمپئن شپ 2020ء پشاور،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اتھلیٹس کے ٹرائلز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پشاور میں 28نومبر سے شروع ہونے والی بین الصوبائی جونیئر انڈر 16اتھلیٹکس چمپئنشپ 2020ء کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کے اتھلیٹس کے ٹرائلز پیر کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہوئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ٹرائلز کا معائنہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ بین الصوبائی جونیئر انڈر 16اتھلیٹکس چمپئنشپ 2020ء میں پنجاب کا 32رکنی دستہ حصہ لے گا جس کیلئے میرٹ پر اتھلیٹس کا انتخاب ہوگا، پنجاب بھر سے 150سے زائد اتھلیٹس ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں ، چمپئنشپ کی بھرپور تیاری کررہے ہیں، کورونا کے ایس او پیز کے تحت ٹرائلز لے رہے ہیں، اتھلیٹس کو چار روزہ کیمپ میں تربیت دیں گے، ڈویژنل سپورٹس افسران نے بہترین اتھلیٹس ٹرائلز کیلئے بھیجے ہیں، ہم پرامید ہیں پنجاب کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ اتھلیٹکس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اگلے ماہ اکیڈمی قائم کررہا ہے جس میں ماہر کوچز اتھلیٹس کو تربیت دیں گے،پنجاب کے اتھلیٹس سو میٹر، 200میٹر،400میٹر،800میٹر، 4x100ریلے ریس،4x400ریلے ریس، لانگ جمپ، ہائی جمپ، جیولن تھرو، ڈسکس تھرو، شاٹ پٹ، 110میٹر ہڑڈل ریس(بوائز) اور سومیٹر ہرڈل ریس(گرلز) میں شرکت کریں گے،دستے 16بوائز، دو آفیشل، 12آفیشل اور دو آفیشل شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی،ڈویلپنٹ ڈائریکٹر ایشیئن اتھلیٹکس ایسوسی ایشن، جنرل سیکرٹری پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن سلمان اقبال بٹ، ڈویژنل سپورٹس افسران، رانا ندیم انجم، عطاء الرحمان ، خواجہ سیف ، مقصود الحسن اور ندیم قیصر بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 21:36:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :