امید ہے حکومت قومی سپورٹ پالیسی پر عمل کر کے واجب الادا 2 کروڑ کی انعامی رقم ضرور ادا کریگی، محمد آصف،عالمی اعزازات کے حصول پر یہ انعامات میرا قانونی حق ہیں، تاحال اس سے محروم ہوں، مستقبل میں بھی ایسی صورتحال رہی تو حوصلہ شکنی کے سبب کوئی نوجوان کھیلوں کی جانب راغب نہیں ہوگا، سابق عالمی سنوکر چمپئن کا انٹرویو

اتوار 2 مارچ 2014 15:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) سابق عالمی سنوکر چمپئن محمد آصف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی سپورٹ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے واجب الادا 2 کروڑ روپے کی انعامی رقم ضرور ادا کریگی ۔ ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ عالمی اعزازات کے حصول پر یہ انعامات میرا قانونی حق ہیں مگر میں تاحال اس سے محروم ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں بھی ایسی صورتحال رہی تو حوصلہ شکنی کے سبب کوئی نوجوان کھیلوں کی جانب راغب نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدر، وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیں تاکہ کھلاڑی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ دوسری جانب پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ پی ایس بی کی جانب سے واجب الادا 70 لاکھ روپے کی عدم فراہمی کی سبب سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل قومی کھلاڑی ماہانہ مشاعرے سے محروم ہیں ، ایسوسی ایشن کے ملازمی کو بھی ذاتی رقم سے تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بحران سے بچنے کیلئے صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومیاسمبلی کو خطوط تحریر کرنے کیساتھ سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/03/2014 - 15:01:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :