انٹر نیشنل اسکوش ایونٹ کے انعقاد سے صوبے کا بہتر امیج دنیا کے سامنے آشکار ہوگا ، بشریٰ رند

ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے بلوچستان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور عوام کو بہترین تفریح ملے گا، پارلیمانی سیکر ٹری برائے اطلاعات

پیر 23 نومبر 2020 22:06

انٹر نیشنل اسکوش ایونٹ کے انعقاد سے صوبے کا بہتر امیج دنیا کے سامنے آشکار ہوگا ، بشریٰ رند
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پارلیمانی سیکر ٹری برائے اطلاعات و چیئر پر سن کیو ڈی اے بشریٰ رند نے کہاکہ انٹر نیشنل اسکوش ایونٹ کے انعقاد سے صوبے کا بہتر امیج دنیا کے سامنے آشکار ہوگا ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے بلوچستان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور عوام کو بہترین تفریح ملے گا۔ موجودہ حکومت جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی بہتری اور تعمیرو ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

جسکے مثبت سے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی بجٹ میں عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اور کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی فنڈز کا اجراء کردیا ہے۔ اس وقت صوبے کے تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس اور دیگرسہولیات کی فراہمی کے لئے اقدمات اٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ پر امن معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے علاقائی کھلاڑیوں کے حوصلہ بلند ہونگے اور انھیںاپنی صلاحیت دیگر ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے سامنے منوانے کا موقع ملے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کھیلوں کے فروغ اور صوبے کے نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے بے حد ضروری ہیں۔ جو کہ صوبے میں کھیل کے شعبے کے لئے مثبت قدم ثابت ہوگا۔

جس سے نواجونوں اور کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوںمیں اپنے فن اور جوہر دکھانے کا بھر پور موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفر یحی سہولیات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مناسب موقع فراہم کرنے سے وہ اپنی صلا حیتوں کا مظاہرہ بہترین انداز میں کرنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہمارے صوبے کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں ملکی اور بین الا اقوامی سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کئے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 22:06:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :