اقبال ڈے فیسٹیول میچ، الکرم اسپورٹس نے گلشن معمار کرکٹ کلب کو باآسانی چار وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 23 نومبر 2020 19:36

اقبال ڈے فیسٹیول میچ،  الکرم اسپورٹس نے گلشن معمار کرکٹ کلب کو باآسانی چار وکٹوں سے شکست دیدی
کراچی۔23نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23نومبر2020ء) :یوم اقبال فیسٹیول میچ میں الکرم اسپورٹس نے گلشن معمار کرکٹ کلب کو باآسانی چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں گلشن معمار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 295 رنز کا ہدف دیا جو الکرم اسپورٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

الکرم اسپورٹس نے 295 رنز بنائے، محمد رضوان نے 75 رنز کی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ عباد نے 42،شہروز علوی نے 35 اور ثاقب مشرف نے 30 رنز اسکور کئے۔شاہزیب اور عبید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ الکرم اسپورٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  295 رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

شاہد علی نے 98،ابراہیم علی نے 33 اور احسن نے 31 رنز بنائے۔انس عامر نے 25 رنز دیکر 3 جبکہ وقاص علی اور محمد رضوان نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔ بعدازاں مہمان خصوصی الکرم اسپورٹس کے صدر محمد طارق حفیظ صدیقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ میچ کے اختتام پر طارق حفیظ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع ملنے چاہئیں، کرکٹ کے علاوہ ہم ہاکی ، فٹبال و دیگر کھیلوں کی ٹیمیں بھی بہت جلد تشکیل دیں گے۔ انہوں نے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

وقت اشاعت : 23/11/2020 - 19:36:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :