گولڈن برادرز بوائز اینڈ گرلز کراٹے چیمپئن شپ 2020 اختتام پذیر ہوگئی

منگل 24 نومبر 2020 16:05

گولڈن برادرز بوائز اینڈ گرلز کراٹے چیمپئن شپ 2020 اختتام پذیر ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) گولڈن برادرز بوائز اینڈ گرلز کراٹے چیمپئن شپ 2020 گذشتہ روز کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوگئی ہے، گولڈن برادرز کراٹے ڈو اکیڈیمی کی گرلز اوربوائز میں پہلی پوزیشن، کاظم کراٹے کرانی گرلز میں دوسری، جبکہ بوائز میں مسعود کراٹے کلب نواکلی کی دوسری اور قمرز کراٹے اکیڈیمی کی مجموعی طور پر تیسری پوزیشنز حاصل رہی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خاص بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بابر اقبال جبکہ دیگر مہمانان میں پی ایس ٹو سیکرٹری سہیل احمد، بی اے او کے سیکرٹری شیر محمد ترین، سردارزادہ ذاکر اور دیگر موجود تھے۔ پی ایس بی جمنازیم ایوب سٹیڈیم کوئٹہ سینٹر میں دو روز تک جاری رہنے والی گولڈن برادرز کراٹے (گرلز/بوائز) چیمپیئن شپ کا افتتاح ڈی جی محکمہ کھیل دورا بلوچ نے کیا جنھوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزر سابق قومی کوچ آغا محمد مینگل کے مطابق پہلے دن مختلف ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے، پہلے دن گرلز اوپن ویٹ کیٹیگری میں نیشنل گولڈ میڈلسٹ فخر النسائ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ مریم دوسری اور کاظم کراٹے اکیڈیمی کرانی کے کھلاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخری روز رزلٹ کے مطابق گولڈن برادرز کراٹے ڈو اکیڈیمی کی گرلز بوائز میں پہلی، کاظم کراٹے کرانی گرلز میں دوسری، جبکہ بوائز میں مسعود کراٹے کلب نواکلی اور قمرز کراٹے اکیڈیمی کی مجموعی طور پر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن رہی۔
وقت اشاعت : 24/11/2020 - 16:05:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :