پشاور،ثاقب کلب نے انٹر کلب والی بال چمپئن شپ جیت لی

منگل 24 نومبر 2020 17:10

پشاور،ثاقب کلب نے انٹر کلب والی بال چمپئن شپ جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر کلب مقابلے پیر کلے پشاور میں اختتام پذیر ہوگئے فائنل میں ثاقب کلب نے سادات کلب کو تین ایک سے شکست دیدی ، اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ انٹر نیشنل والی بال کھلاڑی لئیق خان ،حبیب الله سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام صوبے میں جاری انٹر کلب مقابلوںکے سلسلے میں پشاور کے مضافاتی علاقہ پیر کلے میں انٹر کلب والی بال کا فائنل سادات کلب اور ثاقب کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں ثاقب کلب نے تین ایک سے فتح حاصل کی ، سکور 25-20,20-25,25-15 اور25-21 رہا ، اس سے قبل سیمی فائنل میں ثاقب کلب نے عمر کلب کو 3-0 جبکہ دوسری سیمی فائنل میں سادات کلب نے درمنگی کلب کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 24/11/2020 - 17:10:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :