کورونا وائرس کی دوسری لہر ، آئندہ ماہ ہونے والی 66ویں ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ ملتوی

بدھ 25 نومبر 2020 13:29

کورونا وائرس کی  دوسری لہر ، آئندہ ماہ ہونے والی 66ویں ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کورونا وائرس کے دوسرے لہر کی وجہ سے آئندہ ماہ ہونے والی 66ویں ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ چیمپئن شپ دسمبر میں کھیلی جانی تھی تاہم فیڈریشن نے کورونا وائرس کے دوسرے لہر کی وجہ ایونٹ کو ملتوی کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے2020 کے شیڈول میں تیں ایونٹ جولائی سے دسمبر تک کا شیڈول جاری کیا تھا جس میں اسلام آباد تا مری انٹرنیشنل سائیکل ریس دوسرا66 ویں روڈ چمپئن شپ اور تیسرا دسمبر میں66ویں نیشنل ٹریک  سائیکلنگ چمپئن شب شامل تھی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے دو ایونٹ بہت احسن طریقے سے منعقد کرائے۔اس سال کا آخری ایونٹ 66 ویں نیشنل ٹریک چمپئن شپ جوکہ دسمبر میں کھیلی جانی تھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ملتوی کردی ہے۔ پاکستان سائیکلنگ  فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ انڈور رولر پر ٹریننگ جاری رکھیں۔
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 13:29:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :