پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو پہلی بار دورے کی دعوت دیدی

افغان ٹیم کو پہلی بار سرکاری دورے کی دعوت دیدی گئی تاہم اس کا شیڈول ابھی تک طے نہیں کیا گیا: وسیم خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 نومبر 2020 16:05

پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو پہلی بار دورے کی دعوت دیدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہےکہ پی سی بی کی جانب سے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو دورے کی باضابطہ طور پر دعوت دیدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کی قومی ٹیم نے مئی 2011ء میں دورہ کیا تھا تاہم اس وقت کی ٹیم میں دوسرے درجے کے کھلاڑی شامل تھے اس لئے اس دوران کھیلے گئے میچوں کو فرسٹ کلاس کا سٹیٹس نہیں دیا گیا تھا۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو مین کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ افغان کرکٹ کو فروغ دینے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت افغانستان کی ٹیم کو پہلی بار سرکاری دورے کی دعوت دیدی گئی ہے تاہم اس کا شیڈول ابھی تک طے نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال پاکستانی ٹیم بہت مصروف ہے اس لیے ممکان ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کو 2022ء میں پاکستان بلایا جائے، یہ کرکٹ سیریز دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے یو اے ای میں صرف ایک ون ڈے میچ اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ہی کھیلا گیا تھا تاہم 2019ء میں انگلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ سے قبل ایک دوستانہ میچ میں افغان ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی تھی اور پاکستان کے خلاف اس جیت کا پورے افغانستان میں منایا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 16:05:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :