والدہ کی بیماری کے باعث وسیم اکرم لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار

لیجنڈری فاسٹ بولر کو گال گلیڈی ایٹرز کے سرپرست کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 نومبر 2020 16:51

والدہ کی بیماری کے باعث وسیم اکرم لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2020ء ) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اپنی والدہ کی علالت کے سبب لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے پہلے سیزن میں گیل گلیڈی ایٹرز فرنچائز کے سرپرست کی حیثیت سے ساتھ نہیں ہوں گے۔ گال گلیڈی ایٹرز کے نمائندے نبیل ہاشمی کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وسیم اکرم کب تک کولمبو میں فرنچائز کا حصہ بن سکیں گے۔

رواں ماہ کے آغاز پر وسیم اکرم اکرم کا کہنا تھا کہ گال گلیڈی ایٹرز 26 نومبر سے شیڈول لنکا پرمیئر لیگ میں مضبوط دعویدار ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ گال گلیڈی ایٹرز کے پاس اچھے اچھے کھلاڑی موجود ہیں ،وہ کوئی نام نہیں لینا چاہتے لیکن ان کی فرنچائز تجربے اور نوجوان خون کا حسین امتزاج ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ تمام حریفوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ بتانا بہت مشکل ہوگا کہ ہماری ٹیم فئنل میں جگہ بنا سکتی ہے یا نہیں لیکن ایک بات میں بتانا چاہتا ہوں کہ گال گلیڈی ایٹرز کو ہرانا آسان نہیں ہوگا، ہم فائنل تک رسائی کی پوری کوشش کریں گے۔ گال گلیڈی ایٹرز فرنچائز ندیم عمر کی ملکیت ہے جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فرنچائز کے بھی مالک ہیں۔ سری لنکا کی فرنچائز کی قیادت اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کریں گے اور اس ٹیم کو محمد عامر اور کولن انگرام جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ۔ واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی سری لنکا پہنچ چکے ہیں اور ابتدائی پرواز سے محروم ہونے کے بعد وہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 16:51:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :