ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہونیکا خوف ،بھارت انگلینڈ کا ایک ٹیسٹ میچ کم کردیا گیا

2021ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلا جاناہے، ایک ٹیسٹ اسی لیے کم کیا ہے تاکہ 2 اضافی ٹی ٹونٹی مقابلے کھیلے جاسکیں:سارو گنگولی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 نومبر 2020 17:43

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہونیکا خوف ،بھارت انگلینڈ کا ایک ٹیسٹ میچ کم کردیا گیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2020ء ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں فائنل تک رسائی کے ممکنہ خوف کے پیش نظر بھارت نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں ایک مقابلہ کم کردیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب انگلینڈ کے دورہ بھارت میں 5 کی بجائے 4 میچز کھیلے جائیں گے،اب اس دورے میں 4 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اور آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے پوائنٹس سسٹم تبدیل کردیا جس کے مطابق ٹیموں کی درجہ بندی اب حاصل کردہ مجموعی پوائنٹس کی بجائے پوائنٹس کی اوسط پر ہوگی جس کے بعد بھارت کی پہلی پوزیشن پر اب آسٹریلیا نے قبضہ جما لیا ہے۔ سارو گنگولی نے ایک ٹیسٹ کم کرنے کا یہ عذر دیا کہ 2021ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلا جاناہے اور ایک ٹیسٹ اسی لیے کم کیا ہے تاکہ 2 اضافی ٹی ٹونٹی مقابلے کھیلے جاسکیں۔

(جاری ہے)

سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ کرونا وائرس کے کیسز کے باوجود وہ پرامید ہیں کہ یہ سیریز بھارت میں ہی کھیلی جائے، ان کا مزید کہنا تھا ممبئی اور دہلی میں کرونا کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھنے لگے ہیں اور ٹور شیڈول کرتے ہوئے ہمیں حالات سامنے رکھنے چاہیئیں گی۔ بعض رپورٹس کے مطابق اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ یہ سیریز متحدہ عرب امارات منتقل ہوجائے کیوں کہ بھارت نے آئی پی ایل 2020ء کی میزبانی بھی حال ہی میں مکمل کی ہے اور آئی پی ایل 2021ء بھی اماراتی میدانوں میں کھیلے جانے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے جنوری 2021ء سے مارچ 2021ء تک بھارت کے خلاف ٹیسٹ، ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 17:43:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :