عالمی روپ سکیپنگ چمپئن شپ آئندہ برس امریکہ میں ہوگی

جمعرات 26 نومبر 2020 13:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) عالمی روپ سکیپنگ چمپئن شپ آئندہ برس 28 جولائی سے 7 اگست تک امریکہ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث پانچ ماہ تک تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں اور دنیا بھر کے کھیلوں کے میدان ویران ہوکر رہ گئے تھے، جس کے باعث قومی روپ سکیپنگ چیمپیئن شپ منعقد نہ ہوسکی۔

اور دسمبر یا آئندہ برس جنوری میں قومی روپ سکیپنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ان کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا چناؤ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائیگا
وقت اشاعت : 26/11/2020 - 13:58:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :