اپنے ایک دوست کو الوداع کہتا ہوں،رونالڈو کا میراڈونا کو زبردست خراجِ تحسین

جمعرات 26 نومبر 2020 14:18

اپنے ایک دوست کو الوداع کہتا ہوں،رونالڈو کا میراڈونا کو زبردست خراجِ تحسین
لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) دورِ حاضر کے نامور پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے آنجہانی ڈیاگو میراڈونا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا حرکت قلب بند ہونے سے 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔اسٹار فٹبالر نے گزشتہ صدی کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنے ایک دوست کو الوداع کہتا ہوں اور دنیا ایک تادوام ذہین کو الوداع کہتی ہے۔

انھوں نے لکھا کہ میراڈونا بہترین فٹبالرز میں سے ایک تھے، وہ اس کھیل کے ایک بے مثال جادوگر تھے۔ رونالڈو نے لکھا کہ میراڈونا ہم سب کو بہت جلد چھوڑ گئے تاہم وہ ہم میں اپنی عظمت بھی چھوڑ گئے ہیں جبکہ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا کوئی پٴْر نہیں کر پائے گا۔

(جاری ہے)

پرتگالی سپر اسٹار نے اپنے اس فیوریٹ سپر اسٹار کے لیے کہا کہ ا?پ کبھی بھلائے نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ ڈیاگو میراڈونا کو کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا،کامیاب سرجری کے باعث میراڈونا کو دو ہفتے قبل اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔بعد ازاں انھیں ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کیا گیا جس کا مقصد نشے سے چھٹکارا دلوانے کے لیے ان کا علاج کرنا تھا۔
وقت اشاعت : 26/11/2020 - 14:18:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :