ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

پیر 3 مارچ 2014 22:28

ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) ایشیا کپ کرکٹ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی شکست کے ساتھ ہی بھارت سمیت باقی تینوں ٹیمیں فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں ایشیاء کپ میں سری لنکن ٹیم تین میچز میں کامیابی کے بعد ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

سری لنکا کے 3میچز کے بعد اس کی پہلی پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھی تین میچز کھیلے ہیں اور اس کے 9 پوائنٹس ہیں، اگر بھارت کی ٹیم افغانستان کو بونس پوائنٹس کے ساتھ بھی شکست دیتی ہے تب بھی اس کا فائنل میں پہنچنا ناممکن ہے، اس لئے کیونکہ ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق رن ریٹ سے پہلے ٹیموں کے آپس کے مقابلے کا رزلٹ پوزیشن واضح کرے گا۔

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ پانچ مرتبہ کی چمپئن بھارتی ٹیم کسی بھی صورت میں فائنل نہیں کھیل سکتی۔ بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست بھی پاکستان کو فائنل میں پہنچنے سے نہیں روک سکتی، بنگلا دیشی ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

وقت اشاعت : 03/03/2014 - 22:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :