نیشنل جونیئر انڈر 16اتھلٹیکس چمپئن شپ 2020ء پشاور کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اتھلیٹس کا تربیتی کیمپ جاری

پنجاب سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کوچز نے اتھلیٹس کو تربیت دی ، اتھلیٹس نے پریکٹس بھی کی، کوچز نے اتھلیٹس کو کھیل بہتر بنانے کے لئے لیکچرز بھی دیئے

جمعرات 26 نومبر 2020 18:36

نیشنل جونیئر انڈر 16اتھلٹیکس چمپئن شپ 2020ء پشاور کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اتھلیٹس کا تربیتی کیمپ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) نیشنل جونیئر انڈر 16اتھلٹیکس چمپئن شپ 2020ء پشاور کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اتھلیٹس کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کوچز نے اتھلیٹس کو تربیت دی ، اتھلیٹس نے پریکٹس بھی کی، کوچز نے اتھلیٹس کو کھیل بہتر بنانے کے لئے لیکچرز بھی دیئے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اتھلیٹس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتھلیٹس کو نیشنل جونیئر انڈر 16اتھلٹیکس چمپئنشپ 2020ء میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین موقع ملا ہے اس لئے اتھلیٹس محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ چمپئنشپ کی تیاری کریں، کوچز کی ماہرانہ آراء سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کھیل کو بہتر بنائیں، نیشنل جونیئر انڈر 16اتھلٹیکس چمپئنشپ 2020ء میں ان کا مقابلہ ملک کے بہترین اتھلیٹس کے ساتھ ہوگا، اتھلیٹس کو بہترین تربیت دی جارہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے اعلی معیار کی سہولیات دی ہیں اس لئے محنت اور لگن سے تیاری کریں، میں پرامید ہوں کہ پنجاب کے اتھلیٹس چیمپئن شپ میں میڈل جیت کر لوٹیں گے۔

وقت اشاعت : 26/11/2020 - 18:36:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :