پاکستان اولیمپیئنز فورم اور ہاکی فیملی کا ہاکی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ثنااللہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 27 نومبر 2020 16:11

پاکستان اولیمپیئنز فورم اور ہاکی فیملی کا ہاکی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ثنااللہ کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان اولیمپیئنز فورم اور ہاکی فیملی کے ترجمان اولیمپیئن رائو سلیم ناظم کے علاوہ دیگر اولیمپیئنز رشیدالحسن، منظور الحسن سینئر، نوید عالم اورخالد بشیر نے ہاکی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ثنااللہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم ہاکی کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 16:11:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :