میں دل سے فلسطینی ہوں: میراڈونا کی پرانی ویڈیو وائرل

یہ شخص فلسطین میں امن چاہتا ہے ، صدر عباس کا ایک ملک ہے اور امن اس کا حق ہے :مایہ ناز فٹبالر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 نومبر 2020 16:35

میں دل سے فلسطینی ہوں: میراڈونا کی پرانی ویڈیو وائرل
بیونس آئرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 نومبر 2020ء ) ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا نے روس کی میزبانی میں منعقدہ 2018ء عالمی فٹبال کپ کے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے آنے والے رہنمائوں میں سے فلسطین کے صدر محمد عباس کے ساتھ ملاقات میں خود کو فلسطینی قرار دیا تھا ۔ صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت میں میراڈونا کا کہنا تھا کہ ’’میں دل سے فلسطینی ہوں اور ہمیشہ سے فلسطین کے دعوی کے حق میں رہا ہوں‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹا گرام پیج سے صدر عباس کے ساتھ بغلگیر ہوتے ہوئے اپنی تصویر بھی شئیر کی اور پیغام میں لکھا کہ ’یہ شخص فلسطین میں امن چاہتا ہے ، صدر عباس کا ایک ملک ہے اور امن اس کا حق ہے‘۔ صدر عباس نے بھی میراڈونا کو امن کی فاختہ کی تصویر والی تصویر تحفتاً پیش کی۔ واضح رہے کہ میراڈونا نے 2012ء میں بھی فلسطین کے دعوے کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ ’میں فلسطینی عوام کا نمبر ون پرستار ہوں ۔ میں ان کا احترام کرتا ہوں اور ان کے ساتھ تعاون کرتا ہوں‘۔
خیال رہے کہ ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا بدھ کے روز حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے،وہ 1986ء کا فیفا ورلڈ کپ جیتے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان تھے ۔
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 16:35:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :