انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ سندھ جیتنے والی کراچی ایسٹ ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 27 نومبر 2020 20:18

انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ سندھ جیتنے والی کراچی ایسٹ ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کی معاونت سے شکار پور میں انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ سندھ جیتنے والی کراچی ایسٹ ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی.جس کے مہمان خصوصی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سندھ سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ تھی.

(جاری ہے)

انکے ہمراہ کے ایچ اے پیٹرن انچیف وائس ایڈمرل ر سید عارف اللہ حسینی,چیئرمین کے ایچ اے و جی ایم ویمن ونگ صوبائی وزیر شہلا رضا, معروف اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ,صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ,کے ایچ اے لیگل ایڈوائزر سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل عامر عزیز,, اولمپیئن حنیف خان, ورلڈ چیمپیئن جمیل احمد خان ,چیئرمین گلفراز احمد خان,ایس پی اعجاز الدین,سیکریٹری حیدر حسین ,خزانچی ابوزر امرا, جاوید اقبال,ریاض الدین,مصطفی جمیل,عرفان طاہر,ندیم احمد اور ارشد کے علاوہ کے ایچ اے عہدیداران و دیگر ہاکی فیملی سے منسلک افراد موجود تھی.مہمان خصوصی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سندھ سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ نے اسپیشل کیش پرائز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسلم خان نیازی کو دیا جبکہ کھلاڑیوں میں دس دس ہزار کیش پرائز دیا اور تعریفی اسناد دیں.اسکے علاوہ پشاور میں جاری انڈر 16 بوائز قومی ہاکی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے سلطان محمود اور ارباز ایاز کو بحیثیت سندھ ٹیم پلیئر نمائندگی کیلئے جہاز کے ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا.اس موقع پر مہمان خصوصی سیکریٹری یوتھ اینڈ افیئر سید امتیاز علی شاہ نے کہا *کہ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل سردار بنگل خان مہر کی ہدایات کے مطابق سندھ بھر میں ہاکی و دیگر اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبے پائپ لائن میں ہیں.اسکے علاوہ بہت جلد اسپورٹس پالیسی کا اعلان کیا جائے گا.سردار بنگل خان مہر کی خصواسی ہدایات پر کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے حوالے سے بلو آسٹروٹرف,الیکٹرانک اسکور بورڈ اور پلیئرز کیلئے ہاسٹل کے حوالے سے جلد کام شروع کردیا جائے گا.کی* ایچ اے پیٹرن انچیف وائس ایڈمرل ر عارف اللہ حسینی نے کہا کہ کراچی ایسٹ ہاکی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں.صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ یہ خوش آئند ہیں کہ کراچی ایسٹ کی ٹیم انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ کی چیمپیئن رہی ہے میں خود کراچی ایسٹ کی رہائشی ہوں اس لئے مجھے مزید خوشی ہوئی ہی.ایک عرصے بعد کراچی میں قبضہ مافیا سے گرانڈ خالی کرائے جارہے ہیں اس سے قومی کھیل کے فروغ کیلئے مزید مواقع سامنے آئیں گی.آخر میں کے اہچ اے چیئرمین گلفراز احمد خان نے کراچی ایسٹ ہاکی ٹیم کو جیت کی مبارکبا پیش کی اور تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا.
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 20:18:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :