سکواش لیجنڈ قمرزمان دوبارہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر منتخب

جمعہ 27 نومبر 2020 20:22

سکواش لیجنڈ قمرزمان دوبارہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر منتخب
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) 3 سال تک سکواش کی دنیا میں ورلڈ نمبر ون اور 11 سال تک ورلڈ نمبر ٹو رہنے والے سکواش لیجنڈ قمرزمان دوبارہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر منتخب کر لئے گئے اس سلسلے میں قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان ائرفورس کے سربراہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائرچیف مارشل مجاہد انور خان منعقد ہوا جس میں سکواش میں تمام صوبوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس کے ساتھ آئندہ کے مقابلوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی انہوں نے کہا کہ انہیں دوبارہ پاکستان سکواش فیڈریشن کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ سندھ سکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد بھی ان کیساتھ نائب صدر منتخب ہوئے ہیں بہترین کارکردگی پر خیبرپختونخوا نے دوسری پوزیشن کا ایوارڈ حاصل کیا جو خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے وصول کیا انہوں نے ائر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے بہت خدمات ہیں انہوں نے انہیں اپنی طرف سے سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پاکستان ائرفورس کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان سکواش کیلئے بہترین اقدامات کررہے ہیں ان سے ایک روز ہم سکواش میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 20:22:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :