دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کو سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 27 نومبر 2020 20:53

دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کو سپرد خاک کردیا گیا
بیونس آئرس۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء):ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹ بالر میراڈونا کو سپرد خاک کیا گیا۔ جمعہ کو بیونس آئرس میں میراڈونا کی تدفین میں خاندان کے افراد اور قریبی احباب نے شرکت کی۔ تدفین سے قبل میراڈونا کی میت کو بیونس آئرس کی سڑکوں سے گزار کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میراڈونا کے آخری دیدار کے لئے صدارتی محل میں مداحوں کا رش لگا رہا۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈز نے فٹ بال کے ہیرو کو الوداع کہا اور ان کے تابوت پر میراڈونا کے نام والی سرخ ٹی شرٹ رکھی جبکہ فٹ بال کلب نیپولی نے میچ سے قبل کچھ دیر کی خاموشی بھی اختیار کی۔ فٹ بال کے مشہور کھلاڑیوں لیونل میسی‘ پیلے‘ کرسٹیانو رونالڈو اور انٹرنیشنل کرکٹرز سچن ٹنڈولکر‘ شعیب اختر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے زبردست الفاظ میں میراڈونا کو خراج تحسین پیش کیا۔

وقت اشاعت : 27/11/2020 - 20:53:42