نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹرز کیساتھ بچوں جیسا سلوک ہورہا ہے: وسیم اکرم

کرکٹرز کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ چھوٹے بچے نہیں کہ ہر چیز کیلئے بندہ ان کے پیچھے لگادیا جائے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 نومبر 2020 14:02

نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹرز کیساتھ بچوں جیسا سلوک ہورہا ہے: وسیم اکرم
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2020ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ بچوں جیسا سلوک ہورہا ہے ۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 54 سالہ وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹرز کے ساتھ چھوٹے بچوں کی طرح سلوک ہورہا ہے ، کرکٹرز کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ چھوٹے بچے نہیں کہ ہر چیز کے لیے بندہ ان کے پیچھے لگادیا جائے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ بریفنگ دے دی گئی تھی کہ نیوزی لینڈ میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہے لیکن کھلاڑیوں نے ایک نہ سنی اور آپس میں میل جول برقرار رکھا، انہیں یہ سمجھنا چاہیئے کہ کرونا سے بچائو کے حفاظتی اقدامات ہر ایک کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہترین فارم میں ہے اس لیے قومی ٹیم کے لیے یہ سیریز مشکل ہوگی ، ہار چیت کھیل کا حصہ ہے لیکن گرین شرٹس کو نئے کپتان بابراعظم کی سربراہی میں مثبت سوچ لے کر میدان میں اترنا ہوگا۔                                                                                                            
وقت اشاعت : 28/11/2020 - 14:02:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :