انڈر16 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ، اسلام آباد نے پنجاب کو شکست دیدی

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:35

انڈر16 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ ، اسلام آباد نے پنجاب کو شکست دیدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر16 جونیئر نیشنل گیمز شروع ہوگئیں‘ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ہاکی مقابلوں کا افتتاح گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کیا ان کے ہمراہ ہاکی کے سابق اولمپئن خالد حمید‘منظور جونیئر ‘سیکرٹری سپورٹس و ٹورازم عابد مجید‘چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان ‘صدر سید ظاہر شاہ ‘سیکرٹری ہدایت اللہ‘سابق انٹرنیشنل پلیئر و کوچ یاسر اسلام ‘سید ضیاء الرحمان بنوری اور اولمپئن رحیم خان بھی موجود تھے‘نیشنل جونیئر انڈر16 ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں خیبرپختونخوا ‘پنجاب ‘سندھ ‘ بلوچستان کی دو دوجبکہ آزاد جموں کشمیر اور اسلام آباد شامل ہیں گزشتہ روز ہونیوالے پہلے میچ میں سندھ اے اور پنجاب سی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا مگر دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد نے پنجاب ڈی کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی‘اسلام آباد کی جانب سے آٹھویں منٹ میں تیمور شہزاد اور 52 ویں منٹ میں شرجیل نے گول سکور کئے جبکہ پنجاب کی جانب ڈی کی جانب سے واحد گول ستائیسویں منٹ میں عالیان ملک نے سکور کیا شیڈول کے مطابق آج بلوچستان کا مقابلہ آزاد جموں و کشمیر‘پنجاب اے کا مقابلہ پنجاب سی جبکہ سندھ بی کا مقابلہ بلوچستان اے سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 28/11/2020 - 16:35:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :