بزدار حکومت کا کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑااقدام، سپورٹس ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کی اصولی منظوری

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 نومبر 2020 17:31

بزدار حکومت کا کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑااقدام، سپورٹس ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کی اصولی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) بزدار حکومت کا کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑااقدام، سپورٹس ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کی اصولی منظوری گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہونگی،کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کریں گے:عثمان بزدارکورونا کے باعث کھیلوں کی محدودسرگرمیوں کی اجازت دی ہے، صورتحال بہتر ہونے پر بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگیمحکمہ کھیل کیساتھ مل کر سپورٹس کیلنڈر مرتب کیا جائے،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کی قیادت میں وفد کے ارکان سے گفتگوبزدار حکومت نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑااقدام اٹھاتے ہوئے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرانٹس کی اصولی منظوری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمدعامر جان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہوں گی اور شفاف طریقے سے ہی استعمال ہوں گی۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کریں گے اور سابق دور کی طرح پک اینڈ چوزنہیں بلکہ میرٹ پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر سپورٹس کیلنڈر مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث فی الحال کھیلوں کی محدودسرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے اور کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب گیمز کا دوبارہ اجراء پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اعزاز ہے۔

کبڈی چیمپن شپ کے انعقاد سے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ عالمی سپورٹس کے ساتھ ساتھ علاقائی کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، نائب صدراحمر ملک، ممبرزواجد علی چودھری، عرفان اللہ خان اورسیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد خالد محمود شامل تھے۔ صوبائی وزیررائے تیمور بھٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپورٹس،ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 28/11/2020 - 17:31:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :