نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ

پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹرز کو شکست دے دی

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:40

نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ
‏راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹرائینگولر  ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ کا پانچواں میچ پی سی بی بلاسٹرز اور پی سی بی چیلنجرز کے درمیان کھیلا گیا ۔ پی سی بی چیلنجرز نے میچ میں 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
پی سی بی چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ۔

بسمہ معروف نے 48 گیندوں پر 61 رنز  کی عمدہ اننگز کھیلی  جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔

(جاری ہے)

فاطمہ ثناء نے 41 اور کائنات حفیظ نے 22 رنز بنائے ۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے حفصہ ا مجد نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
‏جواب میں پی سی بی بلاسٹرز نے 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا ئے ۔ اوپنر جویریہ خان نے 47 گیندوں پر 56 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے ۔ عالیہ ریاض نے37 سدرا نواز نے 19 اور سدرا امین نے 18 رنز بنائے ۔ پی سی بی چیلنجرز  کی جانب سےفاطمہ ثناء،صبا نذیر اور  بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بلاسٹرز کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں ۔
بسمہ معروف  کو پلئیر  آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 28/11/2020 - 17:40:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :