پاکستان بلاءینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ آیندہ دو سال کے لیےورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر منتخب ہوگئے

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:47

پاکستان بلاءینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ آیندہ دو سال کے لیےورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر منتخب ہوگئے
اسلام آباد۔28نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28نومبر2020ء) :پاکستان بلاءینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ آیندہ دو سال کے لیےورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان کے مہر یوسف ہارون ڈائریکٹر ٹیکنیکل منتخب ہوگئے. ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی 22 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) ہفتہ  کو منعقد ہوئی۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات بھی اسی اجلاس کے دوران ہوئے۔ اس اجلاس میں دس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔سید سلطان شاہ اگلے دو سال کی مدت کے لئے ڈبلیو بی سی کے بلامقابلہ صدر  منتخب ہو گئے ہیں۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی میں پاکستان کےسید سلطان شاہ  صدر ہوں گے. دیگر ممبران میں بھاوانی پرساد (ویسٹ انڈیز) سینئر نائب صدررجنیش ہنری (ہندوستان)  نائب صدر دوئم ریمنڈ مو کسلے (آسٹریلیا) سیکرٹری جنرل، پون گھمیرے (نیپال) ڈائریکٹر فنانس، ڈیوڈ جان (انڈیا) ڈائریکٹر گلوبل ڈویلپمنٹ اور پاکستان کےمہر یوسف ہارون  ڈائریکٹر ٹیکنیکل شامل ہیں. سید سلطان شاہ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں اور وہ 2012-2014 اور 2014-2016 میں پہلے بھی دو بار ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے صدر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مہر یوسف ہارون پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر ہیں اور وہ مسلسل "چوتھی بار" ڈائریکٹر ٹیکنیکل "ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/11/2020 - 18:47:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :