سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ سیکنڈ الیون پر جرمانہ عائد

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:12

سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ سیکنڈ الیون پر جرمانہ عائد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سندھ سیکنڈ الیون کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر 28،000 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے،سلو اوور ریٹ پر جرمانہ این بی پی سپورٹ کمپلیکس میں جاری تین روزہ قائد اعظم ٹرافی سیکنڈالیون کے میچ کے اختتام پر عائد کیا گیا ،اس میچ میں سندھ اور خیبر پختوخواہ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں،جمعہ کی شام کو میچ کا بے نتیجہ رہا تھا۔

(جاری ہے)

.میچ کے اختتام پر اوور ریٹ چیک کیا گیا تو سندھ سیکنڈ الیون کی ٹیم مطلوبہ اورز سے تین اوور پیچھے تھی۔فیلڈ امپائرماجد حسین اور میر دادنے جرمانہ عائد کیا۔سندھ سیکنڈ الیون کے کپتان سیف اللہ بنگش نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئیمیچ ریفری احمر سعید کی طرف عائد کر دہ جرمانے کو قبول کیا۔
وقت اشاعت : 28/11/2020 - 21:12:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :