لاہور کی رہائشی لڑکی کے سنگین الزامات، اردو پوائنٹ کی جانب سے نیوزی لینڈ میں موجود بابر اعظم سے رابطہ

قومی ٹیم کے کپتان کی جانب سے الزامات کا کوئی بھی جواب دینے سے گریز، اردو پوائںٹ کے نمائندہ خصوصی کو اپنے مینیجر سے بات کرنے کی تلقین کر دی

muhammad ali محمد علی اتوار 29 نومبر 2020 01:20

لاہور کی رہائشی لڑکی کے سنگین الزامات، اردو پوائنٹ کی جانب سے نیوزی لینڈ میں موجود بابر اعظم سے رابطہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 نومبر 2020ء) لاہور کی رہائشی لڑکی کے سنگین الزامات، اردو پوائنٹ کی جانب سے نیوزی لینڈ میں موجود بابر اعظم سے رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو پوائنٹ کے نمائندہ خصوصی خالد بھٹی کی جانب سے لاہور کی رہائشی لڑکی کے بابر اعظم پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کے بعد نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے رابطہ کیا گیا ہے۔

حامزہ مختار کے الزامات کے حوالے سے سوال کیے جانے پر قومی ٹیم کے کپتان کی جانب سے الزامات کا کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیا گیا۔ بابر اعظم نے اردو پوائںٹ کے نمائندہ خصوصی کو اپنے مینیجر سے بات کرنے کی تلقین کر دی۔ دوسری جانب حامزہ مختار کی جانب سے اردو پوائنٹ کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)



حامزہ مختار کا دعویٰ ہے کہ بابراعظم نے 2010ء میں انہیں ان کے گھر میں شادی کی پیش کش کی تھی لیکن دونوں خاندان متفق نہیں تھے ، وہ 2011 میں بابر کے ساتھ کورٹ میرج کے لیے بھاگیں اور پھر گلبرگ اور پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں مختلف مکانوں میں رہائش پذیر رہیں،بابرنے حالات دیکھتے ہوئے مجھ سے شادی سے انکار کردیا۔

حامزہ کے مطابق انہوں نے سیلون پر نوکری کرکے حاصل ہونے والی تمام آمدنی بابراعظم کو دے دی تھی۔ بابر اعظم نے مجھے مارنے اور ڈرانے کی دھمکیاں دی ہیں، میری قانونی کاروائی کے بارے لیگل ٹیم بتا سکتی ہے، میں 10سال سے خاموش نہیں بلکہ 2017ء میں بھی پولیس سٹیشن گئی، میری وہاں شکایت رجسٹرڈ تھی لیکن صلح اس لیے کی تھی کہ مجھے بابر اعظم سے حد زیادہ محبت ہے، محبت تھی تو میں اس حد تک گئی، بغیر لالچ تو کوئی کسی کے ساتھ اس طرح نہیں کرتا، میرا کوئی لالچ نہیں ، محبت کرنے والا ریکارڈ نہیں رکھتا، محبت تھی تو میں نے یہاں تک اس کا ساتھ دیا، میں بابر اعظم کے ایک پیسے کی روادار نہیں، میں سیلف میڈ خاتون ہوں، میں نے اس کیلئے بڑی محنت کی جدوجہد کی کہ یہ کسی مقام پر پہنچ جائے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نے بھی بڑی محنت کی ہے، وہ بڑا قابل پلیئر ہے۔

لیکن یہ سب کچھ بننے کیلئے انسان کو مالی امداد کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ بابر اعظم کے چار سال میں کروڑوں روپے ہوں گے، بیوٹی پارلر میں 40 ہزار کما رہی ہوتی تو سب اس پر خرچ کرتی تھی، آئی فون4 سے آئی فون 8 تک میں نے اسے لیکر دیے، 70لاکھ کا میرے اوپر سود چڑھایا،یہ سود میں نے ایک سال قبل اتارے ہیں، اس کو موبائل فون اقساط پر لے کر دیے۔میں نے کبھی کوئی ثبوت پاس نہیں رکھے، میرا مطالبہ پیسوں کا نہیں بلکہ مطالبہ یہ ہے کہ میری محنت کا مجھے کیا صلہ دیا؟میرا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ مجھ سے شادی کرے، میں ہر جگہ پر آواز اٹھاؤں گی کیوں کہ مجھے نظرآگیا ہے کہ بابر اعظم کی طرف سے مجھے صاف انکارہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بابر اعظم کو مالی اعانت دیکر کرکٹر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے سامنے بابر اعظم کے ہاتھوں برداشت کیے گئے جنسی اور مالی استحصال پر روشنی ڈالنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر کا قومی ٹیم کے انتخاب کے بعد ہی اس کے ساتھ اس کے ساتھ رویہ تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات تھے کہ وہ اپنے گھر نہیں جاسکتی تھیں اور بابر نے وعدہ کیا تھا کہ جب وقت ٹھیک ہوگا تو وہ ان سے شادی کرلیں گے۔

حامزہ نے دعوی کیا کہ 2015ء میں وہ حاملہ ہوگئی تھی اور جب بابر کو معلوم ہوا تو انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور بعد میں مجھے اپنے دو دوستوں اور بھائی کی مدد سے اسقاط حمل پر مجبور کیا۔ حامزہ نے دعوی کیا کہ عثمان قادر کو اس سارے واقعے کے بارے میں بھی معلوم تھا۔ حامزہ نے بتایا کہ بابر نے انہیں مجبور کیا کہ وہ اپنے گھر واپس جاکر اہل خانہ سے صلح کرلیں ، دورہ نیوزی لینڈ پر جانے سے پہلے اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

حامزہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی اور تھانہ نصیرآباد میں بھی بابراعظم کےخلاف کاروائی کی درخواستیں دیں لیکن ابھی تک ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے ۔ حامزہ مختار نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر بابراعظم کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے کپتانی سے ہٹائے ورنہ میں پی سی بی کے دفتر کے باہر خود سوزی کرلوں گی۔خاتون نے الزام لگایا کہ پی سی بی کی جانب سے دلوائے جانے والے کمروں میں ساتھ والا کمرہ ہمیشہ میرا ہوتا تھا۔
وقت اشاعت : 29/11/2020 - 01:20:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :