پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کورونا کے باعث انتقال کرگئیں

میں اپنی دنیا، اپنی روشنی اور اپنی امید سے محروم ہوگیا: کرکٹر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 29 نومبر 2020 11:00

پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کورونا کے باعث انتقال کرگئیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 نومبر2020ء) پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کرونا کے باعث انتقال کرگئیں، پاکستانی نژاد کرکٹر آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے، پی ایس ایل میں بھی کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز کرکٹر فواد احمد کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ اس حوالے سے آسٹریلیا میں مقیم کرکٹر کی جانب ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے والدہ کے انتقال کی خبر دی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ’ میں اپنی دنیا، اپنی روشنی اور اپنی امید سے محروم ہوگیا‘۔

(جاری ہے)

فواد نے اپنے چاہنے والوں سے والدہ کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ فواد احمد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی والدہ کا مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوا۔
فواد احمد کی والدہ کے انتقال پر قومی ٹیم کے کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 38 سالہ فواد احمد پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرز جنید خان اور یاسر شاہ کے کزن بھی ہیں۔                                                                                                                           
وقت اشاعت : 29/11/2020 - 11:00:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :