پریمئر سپر لیگ ،ڈیسکون، نیٹسول، آئی جی ایس اور ڈی پی ایس کی سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی

کواٹرفائنل نیٹسول نے ایف بی آر کو 28 رنز ،ڈیسکون نے بھی ہنڈا کی ٹیم کو 28 رنزسے پچھاڑدیا آئی جی ایس نے زلٹیک کو5 اورڈی پی ایس نے بھی یونی فوم کو 5وکٹوں سے شکست دے کر مرحلہ عبورکیا

اتوار 29 نومبر 2020 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) ڈیسکون، نیٹسول، آئی جی ایس اور ڈی پی ایس نے اپنی حریف ٹیموں کو پچھاڑ کر پریمئر سپر لیگ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ ایل سی سی اے اور اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں پریمئر سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں چار کوارٹر فائنل میچز کھیلے گئے۔ ایل سی سی اے کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیٹسول نے ایف بی آر کو 28 رنز سے شکست دی۔

نیٹسول نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بلال اسلم نے 48 رنز بنائے جبکہ عمیر بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایف بی آر کی ٹیم 155 رنز بناسکی۔ علی حیدر 45 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد فیصل نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔

(جاری ہے)

محمد فیصل کو بہترین کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

دوسرے میچ میں ڈیسکون نے ہنڈا کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دے کرسیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ ڈیسکون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ رانا طاہر 46 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جبکہ علی رضا نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ہنڈا کی ٹیم 153 رنز بناسکی۔ محمد عقیل نے 27 رنز بنائے جبکہ رانا طاہر نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

رانا طاہر کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئی جی ایس نے زلٹیک کو 5 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ زلٹیک کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ عبداللہ ہاشم نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عثمان اظہر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

آئی جی ایس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ علی بٹ نے 28 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ رضا عثمان نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ علی بٹ بہترین بلے بازی دکھا کر نے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دوسرے میچ میں ڈی پی ایس نے یونی فوم کو 5وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ یونی فوم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

امتیاز حسین نے 31 رنز بنائے جبکہ محمد صدیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ محمد جواد نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عباس علی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمد جواد کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پریمئر سپر لیگ میں سیمی فائنل میچز نیٹسول اور آئی جی ایس جبکہ دوسرا سیمی فائنل ڈیسکون اور ڈی پی ایس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/11/2020 - 14:35:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :